پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

05:10 PM, 3 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا۔   ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 958 پوائنٹس قائم کر لی ۔ اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 754 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔  207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 185 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 31 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 29 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,958 جبکہ کم ترین سطح 81,981 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں