صوابی: مسجد میں فائرنگ سے مشہور پشتو گلوکار جاں بحق

11:29 AM, 3 Sep, 2021

احمد علی

صوابی (پبلک نیوز) صوابی کے علاقے زیدہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا جاں بحق جبکہ بھتیجا شدید زخمی ہو گیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی میں مخالفین کی فائرنگ سے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا جاں بحق ہوگئے. مقتول گلوکار کے بھائی کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے باعث کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد دیکر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے. پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اورحملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں