کورونا صورتحال پر وزیراعظم کو این سی او سی کی رپورٹ پیش

11:42 AM, 3 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر این سی او سی کی وزیراعظم کو رپورٹ پیش، وزیراعظم نے 24اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں پنجاب کے 15 اور کے پی کے 8اضلاع شامل ہیں۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد بھِی کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے۔ متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی انڈور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی کی منظوری دی گئی۔ متاثرہ 24اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تعلیمی ادارے اور انڈور جم پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4سے 12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں۔ پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور، خانیوال اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ این سی او سی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔
مزیدخبریں