’طالبان پراثرورسوخ ضرور ہے لیکن کنٹرول نہیں‘

12:01 PM, 3 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا افغان طالبان پراثرورسوخ ضرور ہے لیکن کنٹرول نہیں،افغان ایشو پرہماری تجویزکوپہلے نہیں سناگیا ۔

ایک بیان میں وزیراطلاعات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدرکوالیکشن نہ کرانےکی تجویز دی تھی لیکن اشرف غنی نے عمل نہ کیا اور آج حالات سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں کہ لوگ ملک چھوڑکر نکل جائیں، افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے ۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہم مستحکم اورپرامن افغانستان کےخواہاں ہیں،کوشش کررہے ہیں کابل ائیرپورٹ جلد بحال ہوجائے ۔

مزیدخبریں