عطا اللہ مینگل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

03:15 PM, 3 Sep, 2021

احمد علی
خضدار ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور ارکان قومی اسمبلی قادر پٹیل، آغا حسن بلوچم ہاشم نوتیزئی سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے سردار صالح بھوتانی، میر یونس عزیز زہری، حمل کلمتی، اصغر اچکزئی و دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا عبدالکبیر نے پڑھائی۔ خیال رہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل نے بی این پی کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ بلوچستان کے پہلے منتخب وزیر اعلیٰ تھے۔ بی این مینگل کے سربراہ اختر مینگل ان کے صاحبزادے ہیں۔
مزیدخبریں