پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے، 3ستمبر2021

04:10 PM, 3 Sep, 2021

شازیہ بشیر
مہنگی ایل این جی کی خریداری کے اثرات، ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہو گئی۔ پنجاب میں سی این جی 18 روپے اور سندھ میں 28 روپے فی کلو تک بڑھ گئی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔ پر امن، مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے،پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرسے بد تمیزی کے کیس میں حراست میں لیے گئے 98 افراد کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا. واضح رہے کہ ان ملزمان کی گزشتہ روز شناخت نہیں ہو ئی تھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو سمجھنے کی ضرورت ہے
مزیدخبریں