واٹس ایپ اپنا انوکھا ترین فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

04:39 PM, 3 Sep, 2021

احمد علی
سلیکان و یلی (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنا انوکھا ترین فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ واٹس ایپ کا نیا ورژن .2.21.18.7 سامنے آ چکا ہے جس کے تحت نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس نئے فیچر میں نیا کیا ہو گا؟ یہ سوال سب کے ذہنوں میں اٹھتا ہے۔ یہ فیچر ڈس اپیئرنگ موڈ سے متعلق ہو گا۔ بلاشبہ یہ فیچر پہلے سے موجود ہے مگر اب اس کو ایک نئی جہت دی جا رہی ہے۔ یعنی اب فیچر کے تحت صارفین کو ہر بار ہدایات دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ یہ خود کار طریقہ سے کام کرے گا۔ یاد رہے کہ یہ فیچر اس سے قبل بیٹا ٹیسٹر کے لیے مہیا گیا ہے۔ جس کو صارفین انفرادی چیٹ اور گروپ کے لیے الگ الگ انیبل یا ڈسیبل کرتے ہیں۔ آنے والی اپڈیٹس میں یہ فیچر پورے واٹس ایپ پر خود کار طریقہ سے لاگو ہو گا۔ خیال رہے کہ خود کار ہونے کے باوجود بھی جب صارفین نئی چیٹ کی ابتدا کریں گے تو ان کو اس سے قبل لازمی طور پہ آگاہ کیا جائے گا۔
مزیدخبریں