امریکہ نے فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان بھیج دی

04:44 PM, 3 Sep, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ایک اور احسن اقدام، فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان بھیج دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یو ایس ایمبیسی اسلام آباد کے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں بتایا گیا کہ نئی کھیپ میں 6.6 ملین خوراکیں شامل ہیں جو وقت پر پاکستان پہنچ جائیں گی تاکہ پاکستان حکومت نوجوانوں اور خطرے سے دوچار پاکستانیوں کو لگائے اور کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرے۔ دوسری ٹویٹ میں لکھا گیا کہ یہ خوراکیں پاکستانی عوام کو امریکہ کی طرف سے عطیہ کی گئی ہیں۔ اس کھیپ کے ساتھ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی جانے والی ویکسینز کی تعداد 15.8 ملین ہو گئی ہے۔
مزیدخبریں