پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،4ستمبر 2021

07:10 PM, 3 Sep, 2021

شازیہ بشیر
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔ پر امن، مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے عالمی وبا کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ایک اور احسن اقدام، فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان بھیج دی ہے افغان طالبان اور مذاحمتی فورسز میں پنجشیر کے مقام پر لڑائی جاری ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ مذاکرات میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا مگر طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں واضح کیا گیا کہ مذاحمتی فورسز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے انسان جب ساٹھ سال کی عمر کا سنگ میل عبور کرتا ہے تو اس کو بزرگ تصور کیا جاتا ہے۔ لہذا بزرگ ہونے کے ناطے ان کو باقی ماندہ زندگی آرام اور سکون سے گزارنی چاہیے۔ یہاں تک کہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھی خیال کی ضرورت ہوتی ہے پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنا انوکھا ترین فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ واٹس ایپ کا نیا ورژن .2.21.18.7 سامنے آ چکا ہے جس کے تحت نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا
مزیدخبریں