پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار

05:42 AM, 3 Sep, 2022

احمد علی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ گرے لسٹ سے متعلق فیصلہ فیٹف کے 16 سے 21 اکتوبر تک پیرس اجلاس میں ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپ اور رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی۔ پاکستان نے مشکوک مالی ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔ تجارتی منی لانڈرنگ روکنےکیلئےمتعلقہ اداروں کےاہلکاروں کی تربیت کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2018 اور 2021ء کے ایکشن پلان میں شامل تمام نکات مکمل کر لئے جب کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے فیٹف اور ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ مل کر کام کیا اور منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے۔
مزیدخبریں