خفیہ ایجنسی کا معمہ 14 سالہ بچےنےڈی کوڈ کر دیا

09:26 AM, 3 Sep, 2022

احمد علی
چاندی کے ایک سکے پر انٹیلی جنس اور سائبرسیکیورٹی ماہرین کی جانب سے اعداد اور حروف پر مشتمل مشکل ترین کوڈ کو ایک 14 سالہ بچے نے صرف اور صرف ایک گھنٹے میں حل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں خارجہ انٹیلی جنس سے منسلک سائبرسیکیورٹی ٹیم نے 50 پیسے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا، جس پر لکھے گئے کوڈ کے پانچ مراحل تھے اور ان میں سے 4 درجے کا معمہ تسمانیہ کے ایک بچےنے صرف ایک گھنٹے میں حل کر کے دیکھا دیا۔ تاہم اس کا پانچواں مرحلہ بہت ہی مشکل ہے جسے اب تک کوئی بھی حل نہیں کر پایا ۔ آسٹریلیئن سگنلز ڈائر کٹریٹ (اے ایس ڈی) نے اپنی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ سکہ جاری کیا ہے، اس کی پشت پر 5 درجے کا کوڈ تھا جس کا ہر مرحلہ بتدریج مشکل ہوتا جاتا ہے۔ کوڈ حل کرنے کے اشارے سکے کے دونوں طرف موجود ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر 1 گھنٹے کے بعد ہی 1 بچےنے اس کے 4 درجے بیان کردیئے، جس پر ماہرین اور کوڈ بنانے والے بھی حیران ہیں کیونکہ یہ ایک مشکل ترین چیلنج تھا۔ سکے کی دونوں طرف تفصیلی تصویر صبح 8 بج کر 45 منٹ پر جاری کی گئی تھی اور عوام سے ایک فارم بھر کر کوڈ کو حل کرنے کی اپیل بھی کی گئی تھی اور حیرت انگیز طور پر 1 گھنٹے کے بعد ہی اس کا جواب ایک 14 سالہ بچےنے دیدیا۔ اس کا تعلق تسمانیہ سے ہے اور اس نے درست انداز میں چاروں درجوں کے کوڈ کا معمہ سلجھا یا۔
مزیدخبریں