سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی ، یوم دفاع کی تقریب منسوخ

10:48 AM, 3 Sep, 2022

احمد علی
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم دفاع کی تقریب منسوخ کر دی گئی‌ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم دفاع کی ڈی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی کے تمام جنرل افسروں نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی ہے۔ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، یہی وہ جذبہ ہے جس میں ہمارے افسر اور جوان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ضرورت ہے وہاں فوج موجود ہے۔
مزیدخبریں