سیلاب متاثرین کی منتقلی کے دوران کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی

11:49 AM, 3 Sep, 2022

احمد علی
کراچی : سیلاب متاثرین کی منتقلی کے دوران کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی ہے۔ پبلک نیوز کے مطابق دریائے سندھ میں سیلاب متاثرین کی منتقلی کے دوران کشتی دریائے سندھ میں جامشورہ کے قریب ڈوب گئی ہے،کشتی میں سوار 15 سے زائد افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ہے۔ کشتی میں لاشاری برادری کے افراد شامل تھے ، ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7افراد کو بچا لایا ہے جبکہ چار بچوں ایک خاتون کی تلاش جاری ہیں۔اس کےعلاوہ ایک خاتون کی لاش دریائے سے نکالی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 5 روز قبل بھی دریائے سندھ میں جامشورو کے قریب نشیبی علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی تھی۔ اس کشتی میں 17 افراد سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں ایک بچے اور تین خواتین سمیت 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزیدخبریں