اللہ نے بہت بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے، عمران خان

12:40 PM, 3 Sep, 2022

احمد علی
سابق وزیر اعظم عمران خان سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر کہا ہے کہ اللہ نے بہت بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدہ علاقے کا روجھان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فنڈ ہم پنجاب اور کے گورنمنٹ میں اکھٹا کر رہے ہیں لیکن وہ سارے پاکستان کے لیے ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میرے جتنے ایم پی ایز ہیں انہیں کہتا ہوں آپ سب نے ادھر موجود ہونا ہے، جو پبلک کا نمائندہ ہوتا ہے مشکل وقت میں لوگ اس کی طرف دیکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اللہ نے بہت بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے، بہت بڑا علاقہ پانی کے نیچے ہے، یہ پانی جب اترے گا تو فائدہ ہو گا گندم کی فصل اگائیں گے تو بڑی زبردست ہو نگی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو وقت ہے یہ لوگوں پر بڑا مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دو ڈیمز کا بننا بہت ضروری ہے، ایک ہے سوارا ڈیم، دوسرا مورنج ڈیم، یہاں تو پانی نعمت ہے، ڈیم ہوتے تو دو تین سال پانی کا مسئلہ نہ ہوتا، جب پانی کو راستہ نہیں ملتا تو وہ تباہی مچا دیتا ہے، گھر بن گئے، قبضے ہو گئے، پانی کا راستہ رک گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرینج کا بھی بندوبست کرنا پڑے گا۔
مزیدخبریں