فواد چودھری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں ، عطاء تارڑ کا دعویٰ

12:49 PM, 3 Sep, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فواد چودھری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں، فواد چودھری پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے ہیں، ان کی پی ٹی آئی کی صفوں میں موجودگی سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہلم میں پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوا۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے لیکن ایک شخص قوم کے لیے کوئی جذبات نہیں رکھتا موجودہ صورتحال میں بھی جلسے کئے جا رہے ہیں، عمران خان کو جلسوں کی فکر ہے، ایک جلسے پر 20 سے 25 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے کاش وہ متاثرین کو دے دیئے جاتے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ جلسے میں اسٹیج پر ترانے بجائے جاتے ہیں اور ہنسی مذاق بھی کی جاتی ہے، گجرات جلسے میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سٹیج پر بیٹھ کر مسکرا سکتے ہیں لیکن آفت زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔
مزیدخبریں