ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی

02:38 PM, 3 Sep, 2022

احمد علی
سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے اپنی برطانوی شہریت ترک کردی ۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما ذلفی بخاری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب میں باقاعدہ طور پر پاکستانی شہری ہوں اور عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی کی جنگ لڑوں گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے برطانوی ہوم آفس کی تصدیقی دستاویزات میڈیا پر جاری کر دیں۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ میرے پاسپورٹ پر کوئی اور ویزا نہیں، اب کہیں نہیں جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا تھا حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگوں گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ ہوں، پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔
مزیدخبریں