ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

05:53 PM, 3 Sep, 2022

احمد علی
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز بنائے،جبکہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا، سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 ، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکا گناتھیلاکا 33 رنز بنا سکے ، اس کے علاوہ راجاپکسا 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہےکہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔
مزیدخبریں