’شکریہ امی ابو‘ شاہین شاہ آفریدی کا ٹویٹ
11:49 AM, 3 Sep, 2023
قومی ٹیم کے اسٹار بولر شاہین آفریدی کا میچ کے بعد کیا جانے والے ٹویٹ وائرل ہو گیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ’بیشک تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں ، اور ساتھ میں انہوں نے امی ابو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گذشتہ روز ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ’پیس ٹریو ‘نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے منفرد اعزاز اپنے نام کیا ، جس کے بعد پوری دنیا میں پاکستانی پیس اٹیک کی دھاک بیٹھ گئی ہے، ہر طرف شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور مسٹر 150 حارث رؤف کے چرچے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی پیس اٹیک کو فرنٹ سے لیڈ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف بہترین پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی جس میں انہوں اپنی ابتدائی دونوں وکٹوں کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’’بیشک تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں ، اور ساتھ میں انہوں نے امی ابو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے کہ شاہین شاہ نے بھارت کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کیں ان کی ابتدائی دو وکٹیں بھارتی کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی تھیں، روہت شرما کو 11 رنز جب کہ ویراٹ کو صرف 4 رنز پر ہی پویلین واپس جانا پڑا، میچ کا نتیجہ کچھ یوں نکلا کہ بارش جیت گئی ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دیا لیکن بارش نے بھارت کو بری ہار سے بچا لیا اور پاکستانی بلے بازوں کو میدان میں اترنے کا موقع ہی نہ ملا اس طرح دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا بھارت کے خلاف میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسٹار بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میچ نہیں ہوا اگر ہوتا تو رزلٹ ہمارے ہاتھ میں تھا،ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک اننگز میں ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی تھی، مگر موسم کا ہم کچھ نہیں کرسکتے، ہماری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دی ، ہماری ٹیم نمبر ون ہے اور نمبر ون کی حقدار بھی ہے۔ اپنے پلان سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو جو اسٹارٹ چاہیے تھا، کوشش تھی کہ نئے بال سے بریک تھرو لوں، الحمد اللہ وہ لیا، پہلے دو اہم وکٹیں لیں پھر جب پارٹنرشپ لگ گئی تو اس وقت ہاردک پانڈیا کی وکٹ اہم بن گئی تھی۔