فیصل آباد:3 کروڑ تاوان کےعوض اغواء ہونیوالا طالبعلم 24 گھنٹوں میں بازیاب

09:44 AM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: مدینہ ٹاؤن سے تین کروڑ تاوان کے عوض اغواء ہونے والا طالبعلم 24 گھنٹوں میں بازیاب کرالیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ کار سواروں نے نویں جماعت کے ایان کو گھر کے باہر سے اغواء کیا تھا، ملزمان نے لڑکے کی رہائی کے عوض 3 کروڑ روپے تاوان طلب لیا۔

سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی، تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے لڑکے کو بازیاب کروایا گیا جبکہ تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں