پشاور:شہری کےاغواکی کوشش ناکام،سی ٹی ڈی اہلکارگرفتار،ساتھی فرار

10:23 AM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے  یونیورسٹی ٹاؤن میں شہری کےاغوا کی کوشش رشتہ داروں اور دوستوں نے ناکام بنادی جبکہ سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار گرفتار بھی کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چند نامعلوم افراد ویگو گاڑی میں ایک شہری پیر محمد ٹھیکدار کو پنجاب سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ان کے دفتر سے اغوا کرنے پہنچے۔ جائے وقوعہ پر موجود شہری کے دوستوں اور رشتہ داروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جنہوں نے اغوا کاروں میں سے ایک کو پکڑ لیا۔

 اس کے بعد انہیں ایک نامعلوم نمبر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایس ایس پی ہیں، جس میں کہا گیا کہ پکڑا گیا فرد ان کا افسر ہے اور اسے رہا کر دیا جائے۔ شہریوں نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اغواکار کو پشاور پولیس کے حوالے کر دیا۔

 پولیس اس شخص کو حراست میں لے کر مزید معلومات اکٹھی کررہی ہے جبکہ پشاور آئی جی کے پی اختر حیات نے ٹاؤن سے شہری کو اغواکرنے کا نوٹس  لیتے ہوئے پنجاب سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار شحص نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر سے کئی افراد اٹھاچکے ہیں۔

سی ٹی  ڈی پنجاب بغیر اجازت آکر پشاور میں ٹھیکدار پیر محمد کو اٹھا رہے تھے کہ ان کے گارڈزنے پوری سی ٹی ڈی ٹیم کو پکڑ لیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج

پشاور  کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن سے غیر قانونی طور شہری کو اغوا کرنےکامقدمہ رات گئےتھانہ ٹاون پشاور میں درج کر لیاگیا،سی ٹی  ڈی فیصل آباد کی ٹیم کو نامزد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی پشاور کے مطابق شہری کسی قسم کے مقدمے میں مطلوب نہیں تھا۔

پولیس کا موقف

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ٹاؤن کی حدود میں سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکاروں کی کاروائی کی کوشش ناکام بنادی گئی،سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مقامی ٹھیکیدار پیر محمد خان کو اٹھانے کی کوشش کی۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر سی ٹی ڈی اتل خان نے موقف اپنایا ہے کہ ٹارگٹ پکڑنے کیلئے فیصل آباد سے پشاور آئےتھے۔

سی ٹی ڈی اہلکار کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشنز کے تحت حملے  مشکوک لوگوں کو اٹھاتے ہیں۔

تاج محمد آفریدی  نے کہا کہ کالے رنگ کی ویگو میں سوار 4 مسلح افراد نے ہمارے بھائی کو اغواء کرنے کی کوشش کی،اغواء کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا،خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،ہم نے سی ٹی ڈی کے اہلکار کو پکڑ کر تلاشی پر متعدد کارڈز برآمد کئے۔

ایس ایس پی اپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ زیر حراست سی ٹی ڈی فیصل آباد پولیس کااہلکار ہے،پولیس کو اطلاع دئیے بغیر اہلکاروں نے ٹھیکیدار کو اٹھانے کی کوشش کی،زیر حراست سی ٹی ڈی اہلکار کےخلاف قانونی کارروائی کرکے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

اخترحیات خان نے کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،جو بھی ایسی کارروائیوں میں ملوث ہو جو غیر قانونی ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ پشاور سمیت تمام صوبوں سے باہر سے آنے والے پولیس،سی ٹی ڈی قانون فالو کرکے آئے،سپورٹ کریں گے لیکن قانونی دستاویزات مکمل اور اجازت کے ساتھ ہو۔

ایس ایس پی آپریشنز  کا کہناہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف سی ٹی ڈی کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں،لگتا ہے کہ ذاتی مقاصد کے لئے شہری کو اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزیدخبریں