ویب ڈیسک: شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں قتل کی واردات میں ایک تاجر کو اس کے مالشیے نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تاجر کی شناخت 40 سالہ عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول کو چھرے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تاجر عاطف ہمایوں کو اس کے مالشیے ارسلان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔