بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

11:57 AM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: راجستھان کے باڑمیر میں ہندوستانی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ہے ، جس میں پائلٹ محفوظ بتایا جارہا ہے۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہوا اور اس میں زوردار دھماکہ کے ساتھ آگ لگ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ ایسے علاقہ میں پیش آیا، جہاں آبادی نہیں تھی۔ باڑ میر ضلع کلکنٹر نشانت جین، ایس پی نریندر سنگھ مینا سمیت ضلع کے انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ 

فضائیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں پائلٹ محفوظ رہا ہے۔

مزیدخبریں