پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، عمرایوب

01:07 PM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا اختیار دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں سابق سیکٹر کمانڈر سیالکوٹ سے، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹلیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ان غلط رپورٹس کے ذریعے نواز شریف ملک سے باہر گئے اور این آر او لینے کے لیے رانا ثنا نے بھی کہا تھا کہ انہوں نے قمر باجوہ کے ساتھ مل کے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی، اور ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ و برباد کردیا۔

مزیدخبریں