ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیم سال 2022 سے ہوم گراؤنڈ پر بھی ٹیسٹ سیریز تو دور میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتان بابراعظم سے شان مسعود کو منتقل کی گئی تاہم نتیجہ تبدیل نہ ہوسکا، سال 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-1 سے سیریز میں شکست دی، بعدازاں انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔
سال 2022 میں ہی پاکستان نے نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیساتھ ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا کی اور فتح کو ترستی رہی۔
اب بنگلادیش کیخلاف 2024 میں کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست سے پاکستان محض چند قدم دور ہے۔
بنگلادیش نے پہلی بار پاکستان ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا تاہم دوسرے ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز کی یقنی فتح پاکستان کیخلاف پہلی سیریز میں کامیابی قرار ٹھہرے گی۔
دوسری جانب بنگلادیش کیلئے پاکستان کیخلاف سیریز میں کامیابی ایک معجزہ قرار دی جارہی ہے، اس سے قبل سال 2009 میں بنگال ٹائیگرز نے ویسٹ انڈیز کو 0-2 جبکہ 2021 میں زمبابوے کو 0-1 سے شکست دی تھی۔