لاہور میں طوفانی بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ، لیسکو کی کارکردگی کا پول کھل گیا

05:14 PM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ،متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت میں مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن، بھاٹی، مزنگ سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، شہر کی بیشتر سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 گلشن راوی میں 91، گلبرگ میں 86، لکشمی چوک میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، طوفانی بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا، بارشوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس نےلیسکو  کی کارگردگی کا پول کھل گیا، فیصل ٹاون میں واقع سینٹر فلیٹس کے مکین بھی پریشان ہیں، بجلی کی مین تار ٹوٹی چکی ہے جس کے باعث دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، بجلی کی بندش سے اہل علاقہ پریشان ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ 

مزیدخبریں