(ویب ڈیسک ) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔
عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمہ کو 17 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔
ملزمہ کو آج جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے ۔