اربن فلڈنگ کا خدشہ ،  وزیر اعلی مریم نواز متعلقہ  محکموں کو ہائی الرٹ کردیا

06:11 PM, 3 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )  شدید بارشیں کے باعث   اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر   وزیر اعلی مریم نواز نے  متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعلی مریم نواز نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز  نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں۔ سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ   ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں ، بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

مزیدخبریں