پی ٹی آئی رہنما  ، سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن  گرفتار

08:00 PM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عبد الرحمان ببلی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ببلی خان کو کرپشن کے الزامات پر میانوالی اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان کو ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عبد الرحمان خان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی سرکل میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں