(ویب ڈیسک ) نئے ملازمین کیلئے پنشن میں کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم کیلئے وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم کا اطلاق سول ملازمین کیلئے ہو گا۔ نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا جبکہ افواج پاکستان میں بھرتی ہونے والے ملازمین پر اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کنٹری بیوٹری اسکیم میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دیں گے، وفاقی حکومت کو کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم میں 20 فیصد حصہ ادا کرے گی۔