اڈیالہ جیل  حکام کی  عملے کو بانی پی ٹی آئی کے وکلاء، رہنماؤں کے نمبرز بلاک کرنے کی ہدایت

10:08 PM, 3 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق جیل حکام  نے عملے کو وکلاء اور پی ٹی آئی رہنماوں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے جیل عملے کو مزید ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  جیل عملے کو بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اور رہنماوں کے نمبرز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   جیل حکام نے عملے کو وکلاء اور پی ٹی آئی رہنماوں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جیل حکام کی ہدایت پر عملے نے معتدد وکلاء کے نمبرز بلاک کر دیئے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ   اڈیالہ جیل کے اندر صحافیوں اور وکلاء کے لیے نئی ایس او پیز بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں