بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش پر شان مسعود کا اہم بیان

10:15 PM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں وائٹ واش پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے میچ کی اختتامی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سیزن کی شروعات شکست سے ہوئی ہے، جس پر مایوسی ہے، شان مسعود نے کہا کہ ہم نے اس سیریز کا 10 مہینے تک انتظار کیا تھا اور دونوں میچز میں بنگلہ دیش ٹیم کو آؤٹ کر سکتے تھے، لیکن ایسا نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے مکمل فٹ ہونا اور ہمیں اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو اسی کی سر زمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور بنگلہ کپتان نے اس خوشی کو نا قابل بیان قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں