منڈی بہاؤالدین: سرالیوں نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا

10:44 PM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: منڈی بہاؤالدین میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 4ماہ کی دلہن جاں بحق، گوجرانوالہ کی 19سال مناہل کی شادی 4ماہ قبل کٹھیالہ شیخاں میں ہوئی تھی،چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ۔

اطلاعات کے مطابق ناچاقی کی وجہ سے گھر میں جھگڑا رہتا تھا اور  مقتولہ پر  تشدد کرتے تھے، 19سال مناہل کی والدہ کا کہناتھا کہ اُس کی بیٹی کو تلخ کلامی کے بعد خاوند نے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا، میری بیٹی کو ساس ،نند ویگر اہل خانہ نے مل کر قتل کیا ہے،پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی،ایک ہفتہ سے گوجرانوالہ سے بار بار چکر لگا رہے ہیں۔شنوائی نہیں ہورہی۔

پولیس کا کہناتھا کہ مرکزی ملزم گرفتار ہے،باقی ملزمان ضمانت پر ہیں،منسوخ ہونے پرگرفتارکرلیں گے۔

دوسری جانب چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی  حنا پرویز بٹ نے منڈی بہاؤالدین میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں نوبیاہتا مناہل کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ۔

19 سالہ مناہل کی شادی4ماہ قبل آفاق سے ہوئی تھی، چئیر پرسن پی ڈبلیو پی اے ، حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق وزیراعلی پنجاب  کا عزم ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ 

مزیدخبریں