فرانس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد جاں بحق

11:35 PM, 3 Sep, 2024

ویب ڈیسک: (محمدساجد)فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کا کہنا ہے کہ انگلش چینل میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 12 تارکین وطن ہلاک جبکہ دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کے مطابق فرانس سے برطانیہ جاتے ہوئے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہوگئے،’ بولون سرمیر‘ میں 50 سے زیادہ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے بہت سے لوگ زیر علاج ہیں،یہ چینل میں اس سال کی سب سے مہلک آفت ہے، جو دنیا کی مصروف ترین شپنگ لین ہے،اس سال اب تک 20,000 سے زائد افراد فرانس سے برطانیہ جاچکے ہیں۔
غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لئے برطانوی اور فرانسیسی حکومتوں میں اتفاق رائے بھی ہوا ہے،گزشتہ ہفتے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے مہاجرین کی سمگلنگ کے راستوں کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

برطانوی وزیر داخلہ Yvette Cooper نے تارکین وطن کی ہلاکت کو ایک "خوفناک اور انتہائی المناک واقعہ" قرار دیا اور کہا کہ "خطرناک اور مجرمانہ سمگلر گروہوں کو ختم کرنے اور سرحدی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے کام انتہائی اہم ہے اور اسے تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے"۔

مزیدخبریں