کورونا نے مزید 81 افراد کی جان لے لی

04:49 AM, 4 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 81 جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے اب تک ہلاک ہونے والے کی تعداد14 ہزار 778ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 81مریض جاں بحق ہوئے گئے ہیں ٗ مزید 50,20افراد کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد اب ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 60,072ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ13ہزار 058مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ آج کی تاریخ تک6,87,908مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے جبکہ افسوسناک طور پر ملک بھر میں کورونا سے تاحال14,778موات ہو چکی ہیں ٗگزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں55,605ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں