وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کریں
05:25 AM, 4 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز)پاکستانی عوام اپنے مسائل اور دیگر عوامل کیلئے آج وزیر اعظم عمران خان سے صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک ٹیلی فون پر بات کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام آج دوبارہ وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کر رہی ہے ٗ عوام اپنے مسائل وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست شیئر کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے مشیروں کے مشورہ کو رد کرتے ہوئے براہ راست عوام سے گفتگو کرتے کا فیصلہ کیا ۔وزیر اعظم کے مشیران کا کہنا تھا کہ وہ عوام سے ریکارڈنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے ٗ وزیر اعظم عمران خان سےبات کرنے کیلئے عوام ابھی دوپہر ایک بجے تک کال کر سکتے ہیں ٗ وزیر اعظم عمران خان نے رابطہ کیلئے 0519222900 فون نمبر مختص کیا ہے جس پر وہ عوام سے بات چیت کر رہے ہیں