گورنر پنجاب کی سابقہ فاٹا کے احتجاجی طلبہ سے ملاقات

05:26 AM, 4 Apr, 2021

حسان عبداللہ

گورنر ہاؤس کے باہر سابقہ فاٹا اسٹوڈنٹس طلباء کی بھوک ہڑتال جاری ہے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی احتجاجی طلباء کے کیمپ میں پہنچ گئے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے بعدازاں اپنے ٹویٹ میں کہا حتجاجی طلباء بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتا ہوں،مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ احتجاجی طلباء کے ہمراہ گورنرپنجاب سے ملاقات کی، گورنر پنجاب نے کل متعلقہ یونیورسٹیوں کے حکام کو طلب کیا ہے، کل طلباء کے تمام مطالبات پر عملی اقدامات شروع ہو جائیں گے، قبائلی اضلاع کے طلباء کی تعلیم سے لگن اور حق کے حصول کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ یہی طلباء اپنے علاقے اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بھی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے وزیراعلی پنجاب سے فاٹا کے طلبہ کے مطالبات کے حل کی درخواست کی۔ اس دوران وزیراعلی پنجاب نے اسپیکر اسد قیصر کو فاٹا طلبہ کے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں