پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،04 اپریل، 2021
08:02 AM, 4 Apr, 2021
وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت،رکارڈنگ سے متعلق مشیروں کے مشورے کے برخلاف براہ راست سوالات لیے جارہے ہیں، دوپہر ایک بجے تک وزیراعظم سے سوال کریں، وزیراعظم شہریوں کو حکومتی اقدامات، ثمرات اور عوامی ریلیف سے متعلق آگاہ کررہے ہیں۔مہلک کورونا وبا ایک روز میں مزید 81 زندگیاں نگل گئی، 24 گھںٹوں میں 5 ہزار 20 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ صفر دو فیصد رہی، ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہوگئی، 3 ہزار 578 مریضوں کی حالت تشویشناک۔اسکولز کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ منگل کو ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں منگل کے روز این سی او سی میں تعلیم اور صحت کے وزرا کا اجلاس ہوگا، اسکولز کھولنے یا بند رکھنےکا فیصلہ کریں گے، امتحانات کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا، فیصلہ سب کی مشاورت سے ہوگا۔کرونا کے باعث رمضان کے دوران مساجد میں اعتکاف، سحری اور افطاری پر پابندی، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے بھی ممنوع ہوگا۔ نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے ماسک پہن کر جائیں، صف بندی کے دوران نمازیوں کے مابین 6 فٹ فاصلہ ضروری، این سی او سی نے رمضان المبارک کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایتخیبرپختونخواہ کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کی بدتر صورتحال، زیرعلاج مریضوں کی تعداد 2سو سے تجاوز کرگئی، ترجمان کے مطابق مریضوں کو 500 بیڈز پر مشتمل بلڈنگ میں شفٹ کرنا شروع کردیا گیا، لاہور میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری۔