پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،04 اپریل 2021

10:17 AM, 4 Apr, 2021

حسان عبداللہ
بھارت جب تک 5 اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا، حالات معمول پر نہیں آسکتے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں موجودہ حکومت نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے، تبدیلی آرہی ہے، عوام کو تھوڑا صبر کرنا ہوگا، پہلی بار پاکستان کا روپیہ مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے، ساری توجہ صرف مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہے۔طاقتور کےخلاف ہاتھ ڈالنا آسان کام نہیں ہے، یہ لوگ 5،5 کروڑ روپے کے وکیل کرلیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سارے کرپٹ اکٹھے ہوگئے ہیں کہ عمران خان کو نکالو، عمران خان اکیلے نہیں لڑسکتا، قوم کو ساتھ لڑنا ہوگا، نواز شریف کو کہہ رہے تھے کہ شیورٹی بانڈز دو، مگر عدلیہ نے باہر بھیج دیا، پہلی بار حکومت قبضہ مافیا کی پشت پناہی نہیں کررہی۔بڑے بڑے ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکے، ہم بھی نہیں کرسکتے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہونے کے باعث سخت احتیاط کی ضرورت ہے، یہ پھیل گیا تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے، یورپ نے ویکسین لگانے کے باوجود لاک ڈاؤن کردیا، عوام ماسک کا لازمی استعمال کریں، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست بات چیت۔ای سی ایل سے نام نکالنے کےلیے مریم نواز کی کوئی درخواست نہیں آئی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں، حکومت کو صرف ایک مسئلہ مہنگائی کی صورت میں درپیش ہے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت سے کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیریوں نے اپنے خون سے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہوا ہے۔ملک میں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بھی وفاقی جماعت نہیں، وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں نواز شریف نے بڑی پارٹی کو سکڑ کر سینٹرل پنجاب تک محدود کردیا، پیپلزپارٹی میں جو بےنظیر کے ساتھ تھے، وہ اب تحریک انصاف میں ہیں، اپوزیشن والے ایک دوسرے کےخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نابالغوں کی جماعتیں بن گئی ہیں۔
مزیدخبریں