بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور شکست

11:56 AM, 4 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ڈھاکہ (پبلک نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 63 رنز سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت 175 کے تعاقب میں مقررہ پندرہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بنا سکا۔ بھارت کے سنیل رمیش 39جبکہ پنکج 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے ساجد نواز نے دو، کپتان نثار علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے پہلی اننگ کے اختتام پر 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 69رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی۔ ظفر اقبال 24 بالز پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے اجے کمار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش اور پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں