ضلعی انتظامیہ پشاور کا کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

01:27 PM, 4 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پشاور (پبلک نیوز) ضلعی انتظامیہ پشاور کا کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن۔ پابندی کے باوجود دیگر اضلاع کو سواریاں لے جانے پر 08 ڈرائیور گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پابندی کے باوجود دیگر اضلاع کو سواریاں لے جانے پر 08 ڈرائیور گرفتار گاڑیاں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں