”اپنی اجازت اپنے پاس رکھیں اورکان کھول کر سن لیں میں کہیں نہیں جارہی“

02:12 PM, 4 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نہ صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جارہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیراعظم جس کو مانتی ہی نہیں اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں۔ کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے۔ آپ کے جرائم بھی اصل ہیں۔

مزیدخبریں