اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیز اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلا لیا گیا ہے۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیز اجلاس میں ایوان بالا کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اجلا س میں قانون سازی سمیت دیگر اہم امور کے حوالے سے حکومتی موقف بھر پور انداز میں پیش کرنے پر غور کیا جائے گا۔ کرو نا وبا کی حالیہ لہر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھانے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئنگے۔
پارلیمانی پارٹیز اجلاس صبح ساڑھے نو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔