عمران خان بزدل ہے،عدم اعتماد سے بھاگ گیا ہے
06:11 PM, 4 Apr, 2022
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بزدل ہے، مقابلہ کرنے سے ڈرتا ہے، عدم اعتماد سے بھاگ گیا ہے، میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت اور سلیکشن نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے،اس نے ادارے کو متنازع بنایا ہے، یہ ادارے ہر پاکستانی کے ادارے ہیں، عمران خان کے ادارے نہیں، ہم عمران خان کی وجہ سے اداروں کو متنازع دیکھنا نہیں چاہتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بزدل ہے، مقابلہ کرنے سے ڈرتا ہے، عدم اعتماد سے بھاگ گیا ہے، میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، عمران خان نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑ دیا ہے، تین چار دن ایک ہفتہ وزیراعظم رہنے کیلئے کو کردیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا ہے کہ آئین کی وجہ سے پارلیمان اور ہر ادارہ ہے، کیا آئین پاکستان کی کوئی حیثیت ہے، یا کاغذ کا ٹکڑا ہے، عمران نے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ آئین کا تحفظ کرے، پاکستان کو استحکام دینا ہے تو آئینی وقانونی راستہ اپنانا ہوگا، کیا جنرل مشرف کے دور میں صاف شفاف الیکشن ہوتے تھے؟ نہیں، جیالے کٹھ پتلی کو بھگانا جانتے ہیں۔