پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال کی پابندی عائد

03:51 PM, 4 Apr, 2023

احمد علی
سابق عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عامر خا ن کو ممنوعہ ادویات لینے پر پابندی لگائی گئی ہے،2022 میں کِل برووک کےساتھ فائٹ کے بعد عامر کا ٹیسٹ کیاگیا، اس میچ میں شکست کےبعد عامرخان نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈوپنگ رولز کےتحت عامر خان دوسال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے، عامرخان نے اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کی۔ عامر خان نےدوسالہ پابندی کافیصلہ قبول کرلیا ہے ، عامرخان پرپابندی کااطلاق 6اپریل 2022سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جان بوجھ کر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی۔
مزیدخبریں