مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

09:25 PM, 4 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے، ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے مردم شماری میں توسیع کی گئی ، مردم شماری میں توسیع کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا گیا ۔ ترجمان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کاکام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ، پنجاب اور کے پی میں 95 فیصد مردم شماری مکمل ہوگئی ہے، سندھ میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں مردم شماری کا 67 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد میں 72 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے مردم شماری کی آخری تاریخ 4 اپریل مقرر کی گئی تھی۔
مزیدخبریں