عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

10:31 AM, 4 Apr, 2024

ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور گولڈ مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح  ہے ، عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2311 ڈالر فی اونس کا ہوگیا 

دنیا بھر میں تنازعات کے دوران امریکا میں شرح سود میں اضافے کے باعث گولڈ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دنیا میں تنازعات خاص طور پر روس کے یوکرین پر حملے سے پریشان تاجروں نے گولڈ میں سرمایہ کاری کو محفوظ ترین سمجھا ہے، اور یہ اس کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جا رہی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق جمعرات کو گولڈ 2,304.96 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
ایک اونس میں 28 اعشاریہ تین گرام ہوتے ہیں۔ جبکہ ایک تولہ 11 اعشاریہ چھ گرام کا ہوتا ہے۔ 

 پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی    فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافے کےبعد سونا 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا۔

 جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپے پر پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں