کراچی: راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو منظرعام پر آگئی

11:43 AM, 4 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی میں اوباش شخص کی جانب سے گلی سے گزرتی باپردہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور ہراساں کرنے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ ویڈیو کی مدد سے پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے، مقدمے کے اندراج کے لئے متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ پاک کالونی میں راہ چلتی خاتون کو بدتمیزی اور ہراساں کرنے کے واقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ باپردہ خاتون گلی سے گزررہی ہے۔ اس دوران پیچھے سے آنے والا اوباش شخص خاتون کو پکڑتا ہے۔ خاتون کے شور مچانے پر اوباش شخص فرار ہوجاتا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں اوباش شخص کا چہرہ واضح ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے تاحال رابطہ نہیں کیا، خاتون سے رابطہ ہونے پرواقعہ کا مقدمہ درج کرایا جائیگا اور ملزم کی شناخت بھی کروائی جائیگی۔

مزیدخبریں