ویب ڈیسک: چکوال میں موٹروے حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چکوال موٹروے ایم 2 سالٹ رینج بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالر حادثے کا شکار ہوا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے سبب موٹروے ایم 2 لاہور سیکشن بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہے۔