ماریہ قتل کیس میں نئی پیشرفت، عدالت سے اہم خبر آگئی

02:10 PM, 4 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ ماریہ قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قتل کی ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز اور اس کی بیوی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔ انہیں ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

علاقہ مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان محمد شہباز اور اسکی اہلیہ سمیرا بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے۔ دوران تفتیش ماریہ بی بی کے بھائی اور بھابھی سمیرا بی بی صرف قتل کا واقعہ چھپانے کے جرم کے مرتکب پائے گئے۔ دونوں ملزمان کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 201 کے تحت چلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 201 کا مقصد کسی بھی جرم کے ثبوت کو چھپانا یا مٹانا ہوتا ہے جسکی زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید اور جرمانہ ہے۔

ملزمان محمد شہباز اور سمیرا بی بی کے 2 بیٹیاں جنت بی بی عمر 2 سال اور شیر خوار زینب بی بی عمر 3 ماہ ہے۔ شیرخوار بیٹی زینب بی بی جس کی عمر 3 ماہ ہے۔ اپنی ماں سمیرا بی بی کیساتھ جیل میں رہے گی۔

مزیدخبریں