(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افغان مفاہمتی عمل میں برطانیہ کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افغان مفاہمتی عمل میں برطانیہ کی کوششوں کو سراہتا ہے، پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم (DCF) کو وزارت دفاع کی سطح پر برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیردفاع اور ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔